پیرا میڈیکس الائنس کا مطالبات کے حق میں مینٹل ہسپتال میں احتجاج اور ریلی، 19فروری کو سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنے کا فیصلہ

17 فروری 2015

لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن نے مینٹل ہسپتال لاہور میں  اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور بعد ازاں مینٹل ہسپتال تا PIC تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔ احتجاجی ریلی کی قیادت صوبائی چیئر مین ملک منیر احمد اور صدر ہیلتھ سپورٹ سٹاف میاں خالد محمود نے کی۔ احتجاجی ریلی میں حافظ دلاور حسین، عاشق غوث، قاری ارشاد الرحمن، ساجد عمر، شفیق الرحمن چوہدری، عاشق گجر اورشعیب انور چوہدری ضلعی آرگنائزر لاہور سمیت مینٹل ہسپتال کے ملازمین غلام محی الدین، عبدالمجید، سیف اللہ ، ساجد، مسرت اقبال، شازیہ، نازیہ ، خالدہ و دیگر نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔