ایل ڈی اے کے تین افسروں کو اضافی چارج دو کے تبادلے‘49 اہلکاروں کی گریڈ 5 سے 7 میں ترقی

17 فروری 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز ) آمنہ منیر نے تین افسروں کو اضافی چارج دینے اور دو کے تبادلے کے احکاما ت جاری کر دیئے جس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر یا ور بشیر ورک کو محمد یاسر اقبال کی رخصت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور کا اضافی چارج ‘ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (قائداعظم ٹائون ) میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر خلیق الرحمن کو عماد انور کھوکھرکی رخصت کے دوران اسٹیٹ افسر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کا اضافی چارج اور ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ میں تعینا ت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد تجمل کبیر کو شفقت علی کی رخصت کے دوران اسٹیٹ افسر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ( ایونیو ون ) میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رضوان کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری جبکہ شیخ محمد نعیم کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں کر دیا ہے ۔ جبکہ محکمانہ پر موشن کمیٹی نے 49اہلکاروں کی گریڈ پانچ سے سات میں ترقی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ترقی پانے والوں میں 45ڈارئیور اور چار ڈاک رنر شامل ہیں ۔