کرکٹر عامر کیخلاف درخواست ،پی سی بی نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا

17 فروری 2015

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں کرکٹر محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ پی سی بی نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ جواب کے سابق چیئر مین پی سی بی کا حلف نامہ نہیں۔ حلف نامے کے ساتھ جواب دوبارہ جمع کرایا جائے۔کرکٹر محمد عامر آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں۔ وکیل پی سی بی تفضل رضوی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتی۔ کرکٹر کا تعلق لاہور سے ہے، سندھ ہائی کورٹ کو سماعت کا اختیار نہیں ہے۔