دورہ بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

17 فروری 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے رواں سال بھارت کا دورہ کرنے والی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی بنا دی۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد بلال ستی ہونگے جبکہ ممبران میں طاہر محمود بٹ اور محمد دا¶د شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی 30 جون تک ہونے والے پانچ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ، پی بی سی سی آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹرافی، نیشنل بنک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی، پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ چیمپئن شپ اور جونیئر سپر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 30 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی جن کا بعد ازاں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق پاکستان بلائنڈ ٹیم رواں سال اکتوبر نومبر میں بھارت کا دورہ کرے گی جس کے لئے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دینے کے لئے سلیکشن کمیٹی کو بااختیار بنایا گیا۔