ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہو گا

17 فروری 2015

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام شروع ہونیوالے تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 24 ریسلرز شرکت کرینگے۔ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کے مطابق کھلاڑی آج صبح کے سیشن میں پنجاب کالج کے مین ہال میں میٹ ریسلنگ کی ٹریننگ کرینگے جبکہ دوسرے سیشن میں رےسلرز پنجاب سٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ جم ٹریننگ کرینگے۔ پاکستان چیمپئن شپ کی تمام آٹھ کیٹگریز میںحصہ لے گا اور چار کیٹگریز میں پاکستان کے گولڈ میڈلز حاصل کرنے کی توقع ہے۔