انٹر یونیورسٹیز چیمپئن شپ، زون سی کے میچز آج سے شروع ہونگے

17 فروری 2015

لاہور ( سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام انٹریونیورسٹیز فٹبال چیمپئن شپ کے زون سی کے میچز آج سے شروع ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے سی زون میں لاہور بھر سے نو یونیورسٹیز کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔افتتاحی روز کے میچز آج ماڈل ٹاﺅن فٹبال فیم کلب میں کھیلے جائیں گے۔