پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں میچ 21 فروری کو ہو گا

17 فروری 2015

کرائسٹ چرچ (آئی اےن پی) پاکستان کا دوسرا معرکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف21 فروری کو نیوزی لینڈ کی ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ گراﺅنڈ میں ہوگا۔پاکستان سمیت بہت سے ممالک اس میدان میں پہلے کوئی میچ نہیں کھیلے۔ اس گراﺅنڈ میں اب تک صرف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ منعقد ہوئے ہیں جن میں نیوزی لینڈ ، سری لنکا ، کینیڈا اور سکاٹ لینڈ نے حصہ لیا۔ میدان پر زیادہ سے زیادہ سکور 341 ہے جو کہ سکاٹ لینڈ کی جانب سے کینیڈا کے خلاف بنایا گیا اور اسی میچ میں کینیڈا نے اس میدان کا کم سے کم سکور 171 بنایا۔ سکاٹ لینڈ نے کینیڈا کو 170جبکہ کینیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے رکھی ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 3 وکٹوں زیر کیا۔