اسو فٹ بال میچ میں حیدری کلب نے اکبر کلب کو 4-0 گول سے ہرا دیا

17 فروری 2015

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلے گئے اسو فٹ بال میچ میں حیدری کلب نے اکبر کلب کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا، گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں ایک، دوسرے کے خلاف گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف میں حیدری کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ 4-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے وسیم نے دو گول جبکہ صدیف حسین اور قصر حسین نے ایک، ایک گول کیا حیدری کلب کے گول کیپر حبیب اللہ نے میچ کے دوران شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول روکے جبکہ اکبرکلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔