ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی اپ سیٹ نہیں‘ ہر میچ جیتنا چاہتے ہیں : کپتان آئرلینڈ

17 فروری 2015

نیلسن (بی بی سی) آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں جیت اپ سیٹ نہیں۔آئر لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں کسی بھی وقت مشکل میں نہیں رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے چھٹی وکٹ کے لئے قائم کی جانے والی 154 رنز کی شراکت اور اننگز کے آخری 10 اوورز میں 124 رنز بن جانے کے باوجود انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا۔ انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ ان کی ٹیم یہ ہدف حاصل کرنے کے قابل ہے اور ہم نے ایسا کر کے دکھایا۔میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’ذاتی طور پر مجھے کرکٹ میں چھوٹی ٹیم کی جانب سے اپ سیٹ کے الفاظ پسند نہیں‘ انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح اپ سیٹ نہیں ہے اور ہم ہر میچ جیت کر دو پوائنٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔