بر طانوی نژادپاکستانی حیدرمنان نے برٹش مارشل آرٹس میں چار تمغے جیت لئے

17 فروری 2015

مانچسٹر(آئی اےن پی)انگلینڈ میں مقیم پاکستانی نژادکھلاڑی سید حیدرمنان نے برٹش مارشل آرٹس چیمپئن شپ تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ مانچسٹر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برٹش مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے دوران ان کے خلاف غیرمتنازع فیصلے ہوئے اور بے ایمانی کی گئی لیکن اس کے باوجود انہوں نے تین چاند ی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ لائٹ کونٹیک پلس 48 پلس 85 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ، پلس 42، پلس 85 کلوگرام کورین کاتا اور سوفٹ کاتا میں ایک ایک چاندی اور پلس 42 پلس 85 کلوگرام ویپن میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ورلڈ مارشل آرٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ڈائمنڈ جوبلی اسپورٹ سینٹر انگلینڈ کے شہر رگبی میں گزشتہ ہفتے منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔