ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ‘ آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو4 وکٹ سے ہرا دیا

17 فروری 2015

نیلسن(آئی این پی)11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میںناتجربہ کار آئرش ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 4وکٹوں سے ہراکر بڑااپ سیٹ کردیا،کالی آندھی 304رنز کا بھی دفاع نہ کرسکی، ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 304 رنزبنائے،میگاایونٹ کے مسلسل پانچویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 300سے زائد نز بنائے،لینڈل سیمنز102اورڈیرن سیمی 89 رنز بناکر نمایاں،آئر لینڈ کی جانب سے جارج ڈاک ریل نے 3 وکٹیں حاصل کیں،آئرش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 45.4اوورزمیں6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 3وکٹیں حاصل کیں،آئرلینڈکے پال سٹرلنگ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔پیرکویہاںسیکس ٹن اوول میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ بی کے میچ میںآئرلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور ڈیوائن اسمتھ 30 کے مجموعی اسکور پر 18 رنز بنا کر کیون اوبرائن کا شکار بن گئے، ایک رن کے اضافے پر ڈیرن براوو بھی رن آؤٹ ہو گئے، کرس گیل بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 65 گیندوں پر 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مارلن سیموئلز21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ دنیش رامدین بھی ٹیم کے اسکور میں صرف ایک رنز کا اضافہ کر سکے۔ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی 87 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن اس موقع پر لینڈل سمنز اور ڈیرن سیمی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 241 رنز تک پہنچا دیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 154 رنز کی شراکت ہوئی اور ڈیرن سیمی 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم لینڈل سمنرز نے شاندار بلے بازی جاری رکھتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور آخری اوور 102 رنز بنا کر کیچ آئوف  ہوئے جب کہ آندرے رسل 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آئر لینڈ کی جانب سے جارج ڈاک ریل نے 3 جب کہ کیون اوبرائن، میکس سورنسن اور جان مونے کے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میںآئرش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 45.4اوورزمیں6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آئرش بلے باز پال سٹرلنگ نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر92رنز بناکر آئوٹ ہوئے ،ایڈجوائس 84اور نیل اوبرائن 84رنز بناکر نمایاں رہے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس گیل اور مارلون سیموئلز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔