واپڈا انٹریونٹ ہاکی چیمپئن شپ میں مزید 2 میچوں کا فیصلہ

17 فروری 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) 46 ویں واپڈا انٹریونٹ ہاکی چیمپئن شپ میں مزےد دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ گیپکو نے آئیسکو اورلےسکو نے کےسکو کو ہرا دےا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجوہر ہاکی سٹیڈیم جوہر ٹاﺅن میںپہلے مےچ مےں گےپکو نے آئےسکو کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ ضےاءالرحمن نے کھےل کے 22 وےں منٹ مےں پینلٹی کارنر پر گول کیا۔ دوسرا میچ لیسکو اور کیسکو کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس مےں لیسکو نے 5-0 سے کامےابی حاصل کی۔ لیسکو کی جانب سے اسد بشیر نے 2 گول، علیم بلال نے پینلٹی کارنر پر بھی 2 گول جبکہ محمد عمران نے ایک فیلڈ گول کیا۔ چےمپئن شپ مےں آج مزےد 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے مےچ این ٹی ڈی سی اور کیسکو، دوسرا میچ پسکو اور میپکو کے درمیان جبکہ تیسرا میچ آئیسکو اور جیسکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔