مقدمہ ہارنے پر سابق سائیکلسٹ آرمسٹرونگ انشورنس کمپنی کو ایک کروڑ ڈالر ادا کریں گے

17 فروری 2015

لندن (بی بی سی) سابق سائیکلسٹ لانس آرمسٹرونگ کو امریکی انشورنس کمپنی ’ایس سی اے پروموشنز‘ کے خلاف ایک مقدمہ ہارنے کے بعد اسے ایک کروڑ ڈالر واپس کرنا ہوں گے۔انشورنس کمپنی ایس سی اے پرموشنز نے 2006 میں آرمسٹرونگ کو سات ٹور ڈی فرانس اعزازات جیتنے پر 75 لاکھ ڈالر ادا کئے تھے۔آرمسٹرونگ نے اب ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت میں اس سے پہلے غلط بیانی کرتے رہے۔ایس سی اے پرموشنز کے مطابق’رقم لازمی طور پر کمپنی کو ہی ملنی چاہیے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کسی فرد واحد کی جانب سے واپس کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔