یونس خان کا یارکشائر کاﺅنٹی سے معاہدہ‘ ورلڈ کلاس بلے باز کی تلاش تھی مل گیا : ڈائریکٹر
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کا یارکشائر کاو¿نٹی سے معاہدہ ہوگیا۔ کاو¿نٹی ذرائع کے مطابق سینتیس سالہ بیٹسمین دو ہزار پندرہ سیزن کے آغاز میں یارکشائر سے کھیلیں گے۔پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان دو ہزار پندرہ سیزن کے آغاز میں یارکشائر کاو¿نٹی کی نمائندگی کریں گے۔ سینتیس سالہ یونس خان دو ہزار سات میں بھی یارکشائر سے کھیل چکے ہیں۔ ورلڈ کپ کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر پرانی کاو¿نٹی کو جوائن کریں گے۔یونس خان نے کہا ہے کہ ہیڈنگلے لیڈز میں واپسی اور یارکشائر کے لئے کھیلنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ امید ہے کہ وہ فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے وسیع تجربے کی بنا پر یارکشائر کی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ کاو¿نٹی چیمپئن شپ دنیا بھر میں بہترین ڈومیسٹک مقابلے ہیں۔ اس کی نمبر ون ٹیم سے کھیلنا قابل فخر موقع ہے۔ انگلش کنڈیشنز میں کھیل کر ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔ یارکشائر کے کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ وہ دو ہزار سات میں کھیل چکے ہیں۔ گلیسپی اپنے دور کے عظیم فاسٹ بولرتھے۔ وہ بے چینی سے یارکشائر کے ٹیم میٹ سے ملنے کے منتظر ہیں۔یونس خان نے یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ہزار سات میں اڑتالیس کی عمدہ اوسط سے آٹھ سو چوبیس رنز بنائے تھے۔ یارکشائر کی ڈائریکٹر مارٹن مکسون نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹنگ مضبوط کرنے کے لئے ورلڈ کلاس بیٹسمین کی تلاش تھی۔ یونس خان اس کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔ یونس خان انگلش سیزن کے پہلے حصے میں یارکشائر سے کھیلیں گے۔ آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ ان کی جگہ لیں گے۔