افغانستان: بم دھماکے میں زخمی خاتون سیاستدان انگیزہ شنواری چل بسی

17 فروری 2015

کابل (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) افغانستان کی خاتون سیاستدان انگیزہ شنواری زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انگیزا شنواری کی گزشتہ ہفتے گاڑی میں نصب بم دھماکے سے دونوں ٹانگیں اڑ گئی تھیں جو گزشتہ روز دم توڑ گئیں۔ انکی سہیلی محترمہ امین نے بتایا  وہ خواتین کے حقوق کیلئے کام کرتی اور ننگرہار کونسل کی رکن تھیں، کسی گروپ نے ان پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ گورنر ننگرہار نے الزام لگایا کابل انتظامیہ نے شنواری کا علاج کرانے میں غفلت برتی۔ صدر اشرف غنی کے دفتر سے جاری بین میں کہا گیا وہ شاعر، قومی ہیرو اور اسلامک سائنسز کی ٹیچر تھیں۔