نازیبا الفاظ کا استعمال ، ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ

17 فروری 2015

نسلین(نوائے وقت نیوز)آئر لینڈ کے بولر مونی اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی پر میچ فیس کا30فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ ڈیرن سیمی نے 34ویں اوور میں شاٹ کھیلنے کے بعد نازیبا کلمات کہے۔آئی سی سی کے مطابق 45ویں اوور میں مونی نے اپنی گیند پر کیچ ڈراپ ہونے پر غلط زبان استعمال کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے میچ ریفری کے فیصلے کو تسلیم کر لیا۔