ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ اور سکاٹ لینڈ آج آمنے سامنے ہوں گی
ہیملٹن (اے پی پی) ورلڈ کپ میں (آج) منگل کو واحد میچ گروپ اے میں شامل نیوزی لینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ڈونیڈن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں (کل) بدھ کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گیارھویں آئی سی سی ورلڈ کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہے، ایونٹ میں (آج) منگل کو واحد میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں (کل) بدھ کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں گروپ اے کی ٹیمیں افغانستان اور بنگلہ دیش کینبرا میں نبردآزما ہوں گی۔