ریلوے سکولوں کے طلباءو طالبات کیلئے 2 روزہ ورکشاپس کا آغاز

17 فروری 2015

لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے اسکولوں کے جماعت نہم اور دہم کے طلبا و طالبات کے لیے 2روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ بورڈ کے امتحانات(2015) میں شریک ہونے والے طلبا و طالبات کے لیے ورکشاپ کا موضوع ”پرچہ کیسے حل کیا جاتا ہے“۔ ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن ڈاکٹر فرحان عبادت یار خاں نے سوموار کو اس کا افتتاح کردیا ورکشاپ جس میں مختلف مضامین کے ماہرین، طلبہ و طالبات کی رہنمائی کر رہے ہیں، آج اختتام پذیر ہوگی۔