پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود شاہدرہ میں پھل سبزیاں مہنگی
فیروز والا( نامہ نگار)پٹرول سستا ہوئے پندرہ دن گزر گئے لیکن شاہدرہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔ شاہدرہ کے علاقے جیا موسی بیگم کوٹ، ونڈالہ روڈ اور دیگر علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کے نرخ ناموں پر سبزیاں فروخت کررہے ہیں سرکاری نرخانے پر بھی کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا جبکہ سبزی منڈی میں آڑھتی موسم کے باعث تمام سبزیاں سستے نرخ ناموں پر دکانداروں کو فراہم کررہے ہیں۔ بیگم کوٹ کے ستے بازار میں بھی ناقص اشیائے کھلے عام فروخت ہورہی ہیں۔