مرکنٹائل ایکسچینج: ایک ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 11653 لاٹ کے سودے ایک ارب 86 کروڑ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2638 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے خادم تیل کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 18 کروڑ 70 رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 58 کروڑ روپے چاندی کے سودوں کی مالیت 9 کروڑ اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 30 لاکھ روپے رہی۔