بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 31 پیسے یونٹ کمی کا امکان

17 فروری 2015
بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 31 پیسے یونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  بجلی کے نرخوں میں 3  روپے 31 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔  نیپرا آج سی پی پی  اے کی  درخواست کی سماعت کرے گا۔  ذرائع  کے مطابق نرخوں  میں کمی سے صارفین کو 21  ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔  ریلیف دسمبر 2014ء  کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  دیا جائے گا۔  وزارت خزانہ  کے دبائو کے  باعث  ریلیف  ایک ماہ تاخیر  سے  ملے گا۔