چینی بنک 50 میگاواٹ کے پاور پراجیکٹ کیلئے پاکستانی کمپنی کو قرضہ دیگا‘ معاہدے پر دستخط
بیجنگ(نوائے وقت نیوز)چینی بنک آئی سی بی سی اور پاکستان کی مقامی کمپنی کے درمیان معاہدہ پا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چینی بنک ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے لئے 10کروڑ 70لاکھ ڈالر قرض دے گا۔ چینی بنک کے تعاون سے50میگا واٹ کا یہ ونڈو پاور پراجیکٹ ٹھٹھہ میں تعمیر کیا جائے گا۔