پاکستان سے لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، بھارتی جرنیل کی بڑھک

17 فروری 2015

نئی دہلی/ پٹیالہ (آئی این پی) بھارتی فوج کے مغربی کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا کہ بھارت ملک پاکستان کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ پاکستان اور بھارت ایٹمی ملک ہیں اسکے باوجود بھارت ہر شعبے میں پاکستان سے بہتر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا بھارت اپنی افواج کی تربیت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت آگے ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ 1965ء کی پاک بھارت جنگ  کے 50 سال  کے حوالے سے ایک روزہ قومی سیمینار کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔