گوجرانوالہ: بے قابو بس کی رکشے کو ٹکر، کمسن بہن بھائی ہلاک، باپ زخمی

17 فروری 2015

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) راہوالی کے قریب مسا فر بس اور رکشہ کے تصادم کے میں دو کمسن بہن بھائی ہلاک جبکہ باپ زخمی ہو گیا۔ تر گڑی کا ظفر مسیح اپنے بچوں 11 سالہ صائقہ اور7 سالہ نداب کے ہمراہ رکشہ پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں راہوالی کے قریب تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر رکشے کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں صائقہ، نداب اور ظفر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں صائقہ اور نداب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ کینٹ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
بہن، بھائی/ ہلاک