اسلام آباد ائرپورٹ پر ہیروئن پیٹ میں چھپا کر لیجانے والا گرفتار، 85 کیپسول برآمد

17 فروری 2015
اسلام آباد ائرپورٹ پر ہیروئن پیٹ میں چھپا کر لیجانے والا گرفتار، 85 کیپسول برآمد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے اسلام آباد ائرپورٹ سے ایک مسافر کو حراست میں لے کر اس کے پیٹ میں چھپائے گئے ہیروئن کے 85 کیپسول برآمد کر لئے۔ گرفتار ملزم نور قاسم کا تعلق کرم ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔ اسے مزید تفتیش کیلئے اے این ایف کے سنٹر میں منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اطلاع ملنے پر اے این ایف حکام نے مشتبہ مسافر نور قاسم کو حراست میں لیکر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکے پیٹ سے کیپسول برآمد کئے۔
ہیروئن