کوئٹہ: ایمبولینس اور ٹرک میں تصادم سے تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

17 فروری 2015

کوئٹہ (آن لائن) مکران کے علاقے ماڑہ میں ایمبولینس اور ٹرک میں تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مکران کے علاقے ماڑہ میں ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق تین لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ ایک زخمی شخص کو ہسپتال لایا گیا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔
 پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
کوئٹہ/حادثہ

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...