سندھ حکومت نے ایکشن پلان سیل قائم کردیا

17 فروری 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت کی جانب سے ایکشن پلان سیل قائم کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کردیئے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبائی ایکشن پلان سیل کے سربراہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ہونگے۔ سیل قومی ایکشن پلان کے تناظر میں صوبائی ایکشن پلان کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کیا گیا ہے۔
ایکشن پلان سیل