بھارت: گیٹ کھولنے میں تاخیر کے سبب گارڈ کا مبینہ قتل، کروڑ پتی مسلمان تاجر نشام پر الزام عائد
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت میں اپنے ہی محافظ کے مبینہ قتل کے سلسلہ میں کروڑ پتی مسلمان تاجر 39 سالہ نشام پر باقاعدہ الزام عائد کر دیا گیا۔ ریاست کیرالہ کے سرکاری اہلکار نے دعویٰ کیا نشام نے گیٹ کھولنے میں تاخیر پر اپنے 55 سالہ گارڈ چندرا بوسے کو کار کی ٹکر لگا کر دیوار سے مار دیا تھا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ نشام کو گزشتہ ماہ حراست میں لیا گیا تھا۔