کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں کا گورنر ہائوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ پولیس نے اندر جانے سے روک دیا

17 فروری 2015

کراچی (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اپیکس کمیٹی اجلاس کے موقع پر گورنر ہائوس کے باہر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں نے سانحہ بلدیہ ٹائون اور اپنے کارکنان کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتارکے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مظاہرے کی قیادت مہاجر قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی کے رکن آفتاب حسین نے کی۔ مظاہرے میں مہاجر قومی موومنٹ کے مقتول کارکنان کے اہلخانہ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور انہیں سانحہ بلدیہ ٹائون اور کراچی میں کارکنان کی سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں تاہم پولیس نے انہیں گورنر ہائوس جانے سے روک دیا۔