سبکدوش ہونیوالے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقبول باقر کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس

17 فروری 2015

کراچی(نوائے وقت نیوز)سندھ ہائی کورٹ سے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس مقبول باقر کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوا۔ نامزد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب اور بار ایسوسی ایشن کے صدور نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر نے ریفرنس پیش کئے۔چیف جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ عدلیہ کی بہتری کیلئے حتی المقدور کوشش کی۔