جسٹس فیصل عرب آج چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھائیں گے

17 فروری 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے طور پر جسٹس فیصل عرب کی تقریب حلف برداری آج ہو گی۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق جسٹس فیصل عرب سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد حلف لیں گے۔