کامونکے: ماں کے ہاتھوں کمرے میں بند ذہنی مریض بیٹا دم گھٹنے سے جاں بحق

17 فروری 2015

کامونکے(نامہ نگار) آوارہ گردی سے باز رکھنے کیلئے ماں کے ہاتھوں کمرے میں مقید ہونے والا نوعمر بیٹا دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا، نواحی گائوں ننگل دوناسنگھ میں نثار احمد کی بیوہ نے اپنے اکلوتے 16سالہ بیٹے محمد خالد جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے پر اسے گذشتہ روز کمرے میں بند کر دیا اور خود ہمسایہ کے گھر چلی گئی۔ کمرے میں پڑی آگ سے دھواں اٹھنے کے باعث وہ دم گھٹ کر جاں بحق ہوگیا ،اسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔