بااثر مخدوم سیاستدانوں نے مریدوں سے جائیدادیں لیں، میرے خاندان نے تعلیم کیلئے وقف کردی : جاوید ہاشمی

17 فروری 2015

ملتان (سپیشل رپورٹر) جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ’’بااثر مخدوم خاندان سیاست میں آ کر مریدوں سے جائیدادیں لیتے رہے جبکہ میرے خاندان نے ہمیشہ اپنی جائیداد تعلیمی و فلاحی مقصد کیلئے وقف کی‘‘ اگر مخدوم رشید میں 50 ایکڑ زمین پر زرعی یونیورسٹی کے حوالے نہ کی گئی تو جمعہ 20 فروری کو 20 ہزار مرد ‘ خواتین‘ بچے مخدوم رشید‘ لاڑ اور دیگر علاقوں میں ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے، ہم زرعی یونیورسٹی اور میڈیکل یونیورسٹی کی تعمیر تک نہ چین سے بیٹھیں گے اور نہ ہی بیٹھنے دیں گے۔ نوازشریف اور شہبازشریف کالی بھیڑوں کی سرپرستی نہ کریں اور قوم کے بچوں کا مستقبل روشن کرنے کیلئے مخدوم رشید میں یونیورسٹیاں تعمیر کریں۔