کندھ کوٹ: گیس پائپ لائن بارودی مواد سے تباہ

17 فروری 2015

کندھ کوٹ (نوائے و قت رپورٹ) کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑا گھاٹ میں 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کندھ کوٹ سے ملحقہ مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔