ناقص کارکردگی، اوگرا کے 2 ایگزیکٹوڈائریکٹرز آئل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

17 فروری 2015

اسلام آباد (آئی این پی) اوگرا کے 2 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز آئل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، فارغ کئے جانے والوں میں شاہد نعمان اور زین العابدین شامل ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کے 2 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز آئل کو پٹرول بحران کے دوران ناقص کارکردگی کی بنیاد پر عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔ فارغ کئے جانے والے افسران میں شاہد نعمان اور زین العابدین شامل ہیں۔