اسلام آباد: سرکاری ہسپتالوں میں مسلح گارڈ تعینات کرنے کا فیصلہ

17 فروری 2015

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں مسلح گارڈ تعینات کئے جائیں گے، فیصلہ چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ پہلے مرحلے پر23سے30شارپ شوٹرز تعینات کئے جائیں گے۔ ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب اور دیواریں8فٹ تک بلند کی جائیں گی۔