سپریم کورٹ: این آر او کے تحت فائدہ اٹھانے والے سیاستدانوں کے خلاف دائر درخواست خارج
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او) کے تحت فائدہ اٹھانے والے سیاستدانوں کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ مولوی اقبال حیدر نے درخواست دائر کی تھی تاہم پیر کے روز وہ پیش نہیں ہوئے جس پر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ واضح رہے کہ سابق صدر مشرف نے سابق مرحوم وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے ساتھ ملکر این آر او معاہدہ کیا تھا جس میں مقدمات میں ملوث سیاستدانوں کو چھوٹ دی گئی تھی تاہم سپریم کورٹ نے بھی اس معاہدے پر اعتراضات کئے تھے۔