ہائیکورٹ: سیکرٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری، جواب طلب

17 فروری 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری دفاع کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مارچ کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پاک فوج سے ریٹائرڈ گزٹیڈ افسروں کو رہائشی پلاٹس اور کاشتکاری کے لئے زرعی اراضی فراہم کی جاتی ہے مگر نان گزٹیڈ افسران کو پینشن دے کر فارغ کر دیا جاتا ہے جو کہ واضح طور پر امتیازی سلوک ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری دفاع نے ان کی درخواست کی شنوائی نہیں کی جو کہ توہین عدالت ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...