مزنگ میں قرض ادا نہ کرسکنے پر دو بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

17 فروری 2015
مزنگ میں قرض ادا نہ کرسکنے پر دو بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

لاہور+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) مزنگ کے علاقہ میں دو بچوں کی باپ نے قرض خواہوں کے طعنوں سے تنگ آکر رسی سے گلے میں پھندا لیکر خودکشی کرلی۔ چاہ پچھواڑہ کا 56 سالہ رفاقت علی کافی عرصے سے بیروز گار تھا ۔اس نے اڑھائی سال قبل اپنی بیوی کی وفات کے بعد بیٹی کی شادی کیلئے لوگوں سے قر ض پر رقم لی تھی لیکن مالی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے واپس نہ کر سکا جس پر قرض خواہ اکثر اسکے گھر آکر رقم کا تقاضا اور طعنے دیتے جس پر رفاقت علی نے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ روز گلے میں پھندا لے کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کے بعد متوفی کے گھر میں کہرام مچ گیا اور بڑا بیٹا باپ کی نعش سے لپٹ کر روتا رہا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق محبت میں ناکامی پر جواں سال لڑکی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر موت کو گلے لگا لیا۔ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے 74ج۔ب کے لال دین کی بیٹی روبی محلہ کے لڑکے سے محبت کرتی تھی۔ گذشتہ روز محبوب کی بے وفائی پر دلبرداشتہ اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...