کینیڈا: کابینہ کے وزراءپر صرف انگریزی میں ٹویٹ کرنے پر پابندی

17 فروری 2015

لندن (بی بی سی اردو) کینیڈا کے کابینہ کے وزرا سے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں انھیں فرانسیسی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ٹویٹ کرنے لازمی ہیں۔ ملک کی سرکاری زبانوں کے کمشنر کو تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ عوامی سکیورٹی کے وزیر سٹیون بلینلی اور وزیرِ خارجہ جان بیرڈ نے قانون کی خلاف ورزی کی تھی کیونکہ ان کی ٹویٹس زیادہ تر انگریزی میں تھے۔