پولیو سے بچاﺅ کی زیادہ کارگر مصنوعی ویکسین بنانے کے منصوبے کا اعلان

17 فروری 2015

لندن (بی بی سی اردو) دنیا سے پولیو کے مکمل خاتمے کی غرض سے بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو ایک مکمل نئی مصنوعی ویکسین بنانے کا منصوبے سونپ دیا گیا ہے۔ نئی مصنوعی ویکسین موجودہ ویکسین میں پائی جانی والی کمی کو دور کرنے میں کامیاب ہو جائے گی جس کے بعد اس مرض کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو سکے گا۔ عالمی ادارہ صحت اور مائیکروسافٹ کے مالک کی فلاحی تنظیم ’بِل اینڈ ملنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن‘ اس منصوبے کے لیے چھ لاکھ 74 ہزار ڈالر کی رقم فراہم کر رہے ہیں۔ منصوبے کا باقاعدہ اعلان سائنس کی ترقی کی تنظیم ’امریکن ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنس‘ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا جو ریاست کیلیفورنیا کے شہر ’سین ہوزے‘ میں منعقد ہوا۔