ڈیرہ غازیخان میں خانہ بدوش بچوں کیلئے پہلے سکول کا آغاز، طلبا و طالبات کو 250 روپے فی کس ماہوار وظیفہ دیا جائے گا

17 فروری 2015

ڈیرہ غازیخان (صباح نےوز) ڈیرہ غازیخان میں خانہ بدوش بچوں کیلئے پہلے سکول کا آغاز کر دیاگیا۔ طلباءو طالبات کو 250 روپے فی کس ماہوار وظیفہ دیا جائے گا۔ یہ سلسلہ ڈویژن بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے مہمان خصوصی کمشنر ثاقب عزیز نے کہا تعلیم خانہ بدوش بچوں کا بنیادی حق اور 16 سال تک کے ہر بچے کو تعلیم دلانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ایم پی اے سید عبدالعلیم نے کہاکہ سخی سرور ؒ کے نام سے ایک مستقل سکول قائم کریں گے۔ طلباءو طالبات میں یونیفارم ، سکول بیگز اور سٹیشنری تقسیم کی گئی۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...