مکرمی! موجودہ دور میں جہاں ہر چیز کو خاصا فروغ حاصل ہو رہا ہے وہیں کچھ جان لیوا چیزیں بھی معاشروں میں خاطر خواہ فروغ حاصل کر رہی ہیں جن میں سے ایک برائی منشیات بھی ہے۔ موجودہ دور میں منشیات جیسی برائی نوجوان نسل میں اب عام پائی جاتی ہے۔ ہماری نوجوان نسل اسے ترک کرنے کی بجائے اسے اپنے سرور کا بہترین ذریعہ سمجھتے ہوئے استعمال کرتے ہیں لیکن حقیقتاً جسے وہ اپنے سرور اور آرام و سکون کا بہترین ذریعہ سمجھ رہے ہوتے ہیں وہی ذریعہ جو کہ منشیات ہے ان کی طاقت اور قوت سے بھرپور جوانی کو ختم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا نتیجتاً نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ قارئین اب ضرورت اس امر کی ہے کہ منشیات جیسی لعنت سے جان چھڑائی جائے اور اس کے نقصانات سے آگاہی کے لئے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل ان کے نقصانات سے آگاہ ہو کر اس سے نفرت کرے اور معاشرے میں نیکی اور ترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خاطر خواہ کردار ادا کرے۔ (ماجد مغل لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38