ہالی وڈ کے شب و روز

17 فروری 2015
ہالی وڈ کے شب و روز

شاذیہ سعید
shazi1730@hotmail.com

سلینا کی روسی زبان میں دلسپچی

ہالی وڈ کے ستاروں کی دلچسپیاں انہی کی طرح منفرد اور انوکھی ہوتی ہے۔کبھی وہ رشتے جوڑنے لگتے ہیں تو کبھی توڑنے کے در پے ہو جاتے ہیں۔کم عمری میں جب شہرت کی لت لگ جائے تو اس سے دور ہونا مشکل ہو جاتا ہے ۔ ایسے میں شہرت سے قبل بنے رشتوں کی بھی قدر نہپیں رہتی۔ سلینا گومز بھی ایک ایسا ہی نام ہے جس نے کم عمری میںشہرت بھی حاصل کی اور دوستیاں بھی خوب کیں۔ جسٹن بیبر سے ان کے رشتے سے وہ خود بھی انکار نہیں کر سکتیں۔ ظاہری سی بات ہے اسی رشتے نے انہیں شہرت کی ان بلندیوں تک پہنچا دیا جس کا شاید انہوں نے خواب بھی نہیں دیکھا ہوگا۔ وقت بدلا سوچ بدلی اور آخر کار سلینا کا رشتہ بھی بدل گیا۔اب وہ جسٹن سے دور بھاگنے لگی ہیں اور نئے رشتے کو مضبوط کرنے کے چکروں میں نظر آتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کبھی سلینا اپنے نئے دوست کو خوش کرنے کے لئے ان کے سنگ پارٹیز میں جاتی ہیں تو کبھی ان کی خاطر روسی زبان سکیھنے لگتی ہیں۔ جی ہاں آج کل محترمہ اپنے دوست کی باتوںکو سمجھنے کے لئے روسی زبان میں خاصی دلچسپی لے رہی ہیں ۔

میں تو مزاق کر رہی تھی۔۔۔
زندگی میں رنگ بھرنے کے لئے کبھی کبھی حس مزاح اجاگر کرنا کوئی بری بات نہیں ہے لیکن مزاق بھی ایسا ہونا چاہےے جس پر بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔ اداکارہ ایمنڈا بینز نے بھی کچھ ایسا ہی مزاق اپنے ایک بیان کے دوران اس وقت کیا جب وہ اپنے گھر والوں سے ناراض تھیں۔ انہوں نے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ”وہ اپنے گھر والوں پر اسقدر ناراض ہیں کہ انکا دل کرتا ہے وہ اپنے والد کو قتل کر دیں“ لیکن جب اس حوالے سے ان سے پوچھ گوچھ شروع ہوئی تو محترمہ نے ٹیوٹر پر بیان جاری کیا کہ”میں تو مزاق کر رہی تھی بھلا کوئی اپنی فیملی کو بھی قتل کرتا ہے۔“ اسی لئے کہتے ہیں” پہلے تولو پھر بولو“۔ ایسا بیان جاری کرنے پر ایمینڈا کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے۔

میڈونا آج بھی دلوں پر راج کر تی ہیں
جی ہاں یہ بات بالکل سچ ہے بھلے میڈونا عمر 56بر س ہے لیکن آج بھی لوگ انہیں سننا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب انہوں نے گریمی میں سولو پرفارمنس دی تو لوگ ان کی آواز کے نشے میں کھو سے گئے اور یہ کہنے سے خود کو روک نہ پائے کہ ” میڈونا آج بھی سروںکی رانی ہیں ان سے بہترین کوئی نہیں گا سکتا “۔

ڈکوتا کے بال وبال بن گئے۔۔
”ففٹی شیڈز آف گرے“ ایک ایسی فلم ہے جس نے منظر عام پر آتے ہی ناظرین کو اپنی جانب یوں راغب کیا جیسے کوئی آرٹسٹ اپنے فن پارے کی بدولت کسی نابینا کو بھی آنکھیں فراہم کر دے۔ اس فلم کی خاص بات اس میں ادکاری کرتی ڈکوتاجانسن ہیں، جنہیں آسکر کی ہٹ لسٹ پر رکھا جا رہا ہے اور ان کی اداکاری کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ جہاں تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہی وہیں پر فلم میں ان کے ہئیر سٹائل اور میک اپ کو لیکر باتیں بھی ہو رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر ڈکوتا تھوڑا سا دھیان اپنے ہئیر سٹائل پر بھی دیتی تو سونے پر سہاگہ ہو جاتا۔

ٹیلر نے دشمنی بھلا دی۔۔۔
کہتے ہیں کہ دشمنی کرو تو قبر تک نبھاو¿ لیکن شوبز کی دنیا میں ایسا نہ ہی ہو تو بہتر ہے خاص طور پر جب دو بہترین گلوکارائیں سٹیج پر اتریں اور اپنی سریلی آواز کا جادو جگائیں تو اس سے بڑھ کی خوشی کی بات کیا ہو گی البتہ یہ سر اگر الگ الگ بکھرنے لگیں تو سننے والوں کے دل ٹوٹ جاتے ہیں لیکن یہاں ایک خوشی کی بات سامنے آئی ہے کہ کینے ویسٹ اور ٹیلر سوئفٹ کی 2009ء سے چلی آرہی چپقلش بلآخر گریمی کے سٹیج پر اس وقت اختتام پذید ہوئی جب انہوں نے ایک ساتھ پرفارم کیا اور اتنا ہی نہیں دنوں آج کل اکٹھی گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں اسی باعث دنوں کو مختلف میگزین کے کور کی زینت بھی بنایا جا رہا ہے۔

ایماوٹسن کی فلم ”ریگریشن“ کا ٹریلر جاری
ہالی وڈ میں آئے روز فلمیں بنتی اور رلیز ہوتی ہوتی کچھ فلموں میں شائیقین کی دلچسپی عروج پر ہوتی ہے جبکہ کچھ فلمیں ناظرین محض اپنے پسندیدہ اداکاروں کے باعث دیکھتے ہیں۔ رائٹر و ہدایتکار الیجنڈرو امین بار کی اس فلم ایگریش کا حال ہی ٹریلیر جاری کیا گیا۔ جسے دیکھنے کے بعد ناظرین کی دلچسپی اس فلم کی جانب بڑھ گئی ہے۔ اس فلم میں ایما واٹسن اور ایتھن ہاک کیساتھ ڈیوڈ ڈینک،ڈیون باسٹک،ایرون ایشمور اور ایڈم بچر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔فرنینڈو بویرا اور کرسٹینا پیووسن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ایک باپ کے گرد گھوم رہی ہے جس پر ایسے جرم کا الزام ہے جو اسکی یاداشت میں محفوظ ہی نہیں۔ہارر،سسپنس اور تھرل سے بھرپور یہ فلم رواں سال28اگست کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہالی وڈ کے شب و روز

شاذیہ سعیدshazi1730@hotmail.comلنڈسے لوہان سعودی عرب کے سماج پر فلم بنائیں گیسعودی ...

ہالی وڈ کے شب و روز

شاذیہ سعیدshazi1730@hotmail.comسعودی خاتون سٹیج ڈرامے میں جلوہ گرآئی ٹی کے شعبے سے ...