سائیکل بنانے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکہ،2 مزدور زخمی

17 فروری 2015

لاہور(نامہ نگار) سبزہ زار کے علاقہ میں بچوں کے جھولے اور سائیکلیں بنانے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکے سے دو ملازم زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی شدت سے فیکٹری کی دیواریں گر گئیں جبکہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہسبزہ زار کے علاقہ کریم آباد سید پور میں بچوں کے جھولے اور سائیکلیں بنانے کی فیکٹری میں ویلڈنگ کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ۔ جس سے فیکٹری میں کام کرتے ہوئے دو ملازم یونس اور ارشد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کی شدت سے فیکٹری کی دیواریں گر گئیں اور قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔دھماکے کی زور دار آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔