فیروز والا سے3 خواتین اور بچے کو اغواء کرلیا گیا

17 فروری 2015

فیروز والا ( نامہ نگار) مریدکے کے تھانہ شرقپور اور فیروز والا کے علاقے میں تین عورتیں اغوا ہوگئیں بتایا گیا ہے کہ قلعہ شریف میں ادریس نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے طالب حسین کی بیٹی( ع) کو ورغلا کر اغوا کرلیا۔ کشمیر ٹائون میں دلیر حیدر اور اسکے ساتھیوں نے شادی شدہ خاتون(ر) اور اسکے بچے کو اغوا کرلیا۔