تعلیمی اداروں کے باہر طالبات کو تنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: حیدر اشرف

17 فروری 2015

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز کو طالبات کے تعلیمی اداروں کے باہر طالبات کو تنگ کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ ایسے افراد کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ طالبات کے تمام تعلیمی ادروں کے پرنسپل حضرات اور سکیورٹی انتظامیہ سے ملاقات کر کے تعلیمی اداروں کے کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں لڑکوں کی طرف سے ہلڑ بازی یا پھر طالبات کو تنگ کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لیں۔