ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ کیمپ جیل،49قیدی رہا کرنیکا حکم

17 فروری 2015

لاہور(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے گذشتہ روز کیمپ جیل کا دورہ کیا اور معمولی جرائم میں ملوث 49قیدیوںکی رہائی کے احکامات جاری کئے ایڈیشنل سیشن جج محسن رضا نے کیچن، ہسپتال،بارک سمیت جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا انھوں نے جیل میں قیدیوں کو ایجوکیشن کی بہترین فراہمی سمیت دی جانیوالی سہولیات کو مکمل تسلی بحش قرار دیا۔