جہلم بار کے وفد کی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

17 فروری 2015

لاہور(وقائع نگار خصوصی)جہلم بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ شکیل احمد سمیت بار کے دیگر عہدیداروں کے وفد نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد سے گزشتہ روز ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔ جس میںوفد نے فاضل چیف جسٹس کو بار کے مسائل سے آگاہ کیا۔ فاضل چیف جسٹس نے ان مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر وفد نے فاضل چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا ۔