شاہرات پر موثر پٹرولنگ‘ کارکردگی میں بہتری لائی جائے: ایڈیشل آئی جی پٹرولنگ

17 فروری 2015

لاہور (نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پٹرول کا اعلیٰ سطحی اجلاس ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ میاں جاوید اسلام کی صدارت میں سی پی او میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈی آئی جی پٹرولنگ سلمان چوہدری سمیت تمام ریجنل ایس پیز اور ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی میاں جاوید اسلام نے ہدایت کی کہ تمام شاہرات پر مؤثر پٹرولنگ کی جائے اور کارکردگی مزید بہتر بنایا جائے ۔